Uyanıs Buyuk Selcuklu Episode 1 part 1 in urdu dubbing!

Ok.

 
 
 دوستوں سلجوقی سلطنت کے اوپر بننے والا یہ ڈرامہ دوستوں اس ڈرامے کا آغاز بہت ہی زبردست انداز میں کیا گیا ہے اس
ڈرمہ کے شروع میں ہی سلطان الپ ارسلان خوارزم کے قعلے پر حملہ کرتا ہے قعلے پر حملہ کرنے سے پہلے سلطان الپ
ارسلان اپنے بیٹے ملک شاہ کو کہتا ہے بیٹے اس قعلے کو غور سے دیکھ لو اب ہم نے اس قعلے کو فتح کرنا ہے اور یہی پر
ملک شاہ اپنے والد سلطان سے وعدہ کرتا ہے میں آپ کی موجودگی میں بہت سے قعلے فتح کروں گا اور کبھی دشمنوں کے
آگے نہیں جھکوں گا۔ خوارزم اور سلجوقیوں کے درمیان ایک بہت ہی زبردست جنگ شروع ہوتی ہے اس میں سلطان کے بیٹے
ملک شاہ کو ایک تیر بھی لگتا ہے جس سے وہ زخمی ہو کر نیچے گر جاتا ہے پھر وہ بہادری سے کھڑا ہو کر لڑتا ہے
دوسری طرف جنگ کے دوران ملک شاہ کا بیٹا پیدا ہوتا ہے سلجوقی یہ جنگ جیت جاتے ہیں سلطان جنگ جیتنے کے بعد
اپنے وزیر کو کہتا ہے اس فتح کا پیغام ہر طرف پہنچا دو تاکہ ہمارے سارے دشمن سمجھ جائیں سلجوقیوں سے لڑنے کا انجام
کیا ہوتا ہے ملک شاہ سلطان کو کہتا ہے اس فتح کا پیغام محل میں میں خود پہنچانے جاؤں گا سلطان اپنے بیٹے کو اجازت دے
دیتا ہے۔ ملک شاہ یہاں سے سیدھا اپنے بیٹے کو دیکھنے جاتا ہے اور ملک شاہ کو یہ بتایا جاتا ہے کہ آپ کی بیوی اس بچے
کو پیدا کرنے کے بعد بہت بیمار ہو گئی تھی اور بیماری کی حالت میں وفات پا گئی ہے اسی وقت بادشاہ کا وزیر بھی آ جاتا ہے
اور کہتا ہے بادشاہ شہید ہو گئے ہیں ملک شاہ پوچھتا ہے کیسے جنگ تو ہم جیت گئے تھے وزیر بتاتا ہے خوارزم قعلے کے
حاکم کو ہم گرفتار کر کے بادشاہ کے پاس لے آئیں تھے اس نے بادشاہ کی بہت تذلیل کی تھی بادشاہ نے قید خانے میں ڈالنے
کا حکم دیا تھا جیسے ہی بادشاہ پیچھے کی طرف مڑے اس نے بادشاہ کے زخم پر زہر آلود تیر مار دیا جو اس نے اپنے ہاتھ
میں چھپایا ہوا تھا۔ ملک شاہ کو یہ خبر سن کر بہت دکھ ہوا وزیر نے ملک شاہ کو کہاں آپ یہ بیٹا محل میں لے کر نہیں جا
سکتے اگر آپ یہ بیٹا محل میں لے گئے تو بغاوت شروع ہو جائے گی پھر آپ کو اور آپ کے بیٹے کو قتل کر دیا جائے گا اب
آپ کے پاس دو راستے ہیں تخت یا تختہ اور وزیر ملک شاہ سے وعدہ کرتا ہے آپ کے بیٹے کی حفاظت میں کروں گا اور آپ
کبھی بھی اس کے بارے میں نہیں پوچھے گے ملک شاہ تخت قبول کرتا ہے اور بیٹے کو وزیر کے حوالے کر دیتا ہے۔ وقت
گزرتا جاتا ہے اور ملک شاہ دشمنوں کے کئی علاقے فتح کر کے اپنے ملک کے ساتھ ملا دیتا ہے وزیر ملک شاہ کے بیٹے کو
اس کی ماں کو دے دیتا ہے اور اس کی ماں اس کا نام سنجار رکھتی ہے اور اس کی پرورش بہت عمدہ کرتی ہے اور اس کو
ایک بہادر انسان بناتی ہے وزیر سنجار کو بتا دیتا ہے تمہارا باپ ملک شاہ ہے جو اس ملک کا بادشاہ ہے لیکن تم کبھی بھی
بادشاہ کے پاس نہیں جاؤ گے اور نہ ہی کبھی بادشاہ کو بتاؤ گے کہ میں آپ کا بیٹا ہوں ورنہ دشمن تمہیں اور تمہارے باپ کو
مار دیں گے۔

 

Click here Watch Video

Similar Posts

0 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *