Watch Kurulus Osman Episode 40  part 1 in urdu | Kurulus Osman season 2 Episode 13!

 

ناظرین یہ داستان ہے جنگل کی، جہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہوا کرتی۔عرفِ عام میں ظلم کے قانون کو 

جنگل کے قانون سے تشبیہ دی جاتی ہے۔جہاں حکومت صرف طاقت ور کی ہوتی ہے،طاقت ور بھیڑیے معصوم 

جانوروں کو چیر پھاڑ دیتے ہیں،مگر جنگل میں کوئی ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ مگر تاریخ میں ایسی 
پُر اسرار شخصیات بھی گزری ہیں جنہوں نے انصاف اور امن کا قانون جنگلی جانوروں پر بھی لاگو کیا۔یہ تنگ و 
تاریخ جنگل ہے ایک خون خار بھیڑیا معصوم جانور کا پیچھا کر رہا ہے بھاگتے بھاگتے دونوں ایک پُراسرار 

شخصیت کے پاس پہنچ گئیں، دونوں کو پاس بُلایا گیا اب ایک طرف ایک معصوم بکری کا بچہ ایک برتن میں 

گھاس کھا رہا ہے اور اسی برتن میں دوسری طرف خونخوار بھیڑیا گوشت کھا رہا ہے۔اور یہ منظر تخلیق کرنے 

والی پراسرار شخصیت کے چہرے پر مسکراہٹ لاتا ہے۔ناظرین کیا آپ جانتے ہیں کہ تاریخ کی یہ انتہائی پراسرار 
شخصیت،صاحبِ کرامت بزرگ کمرال ابدال کون تھے؟انہوں نے خلافتِ عثمانیہ کے قیام میں کیا خدمات سرانجام 

دیں؟اور ان کا عثمان غازی سے کیا تعلُق تھا؟اسی حوالے سے آج کی ویڈیو میں آپ کو معلومات فرہم کی جائیں 

گی۔اس کے علاوہ  آپ کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ کُمرال ابدال کا کردار کورولوش عثمان سیزن ۲ میں ترکی کے 

کس معروف اداکار نے ادا کیا؟ ناظرین کُمرال ابدال سلطنت عثمان کے بانی عثمان بے کے روحانی پیشوا تھے۔آپ 

جنگل میں نہایت پراسرارانداز سے زندگی بسر کرتے اور جنگل کے ہونے والے واقعات اور خُفیہ مہمات سے 

عثمان بے کوخبردارکرتے۔ کمرال ابدال جنگل کے خفیہ راستوں کے بارے میں بھی جانتے تھے اور جنگلی 

جانوروں سے پیش آنے کا ہنر بھی جانتے تھے۔مؤرخین کے مطابق کمرال ابدال کا سلسلہ نسب خلافت عثمانیہ 

کی خفیہ ایجنسی سفید داڑھی والوں سے ملتا تھا۔ناظرین کورولوش عثمان کے سیزن ۱ میں عثمان بے کے رو 

حانی پیشوا،ان کے سسر اوررابعہ بالا خاتون کے والد شیخ ادبالی کو دکھایا گیا۔جن کا ذکر تاریخ میں موجود ہے۔

مگر سیزن ۲ میں کمرال ابدال عثمان بے کی روحانی تربیت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ناظرین مؤرخین کُمرال ابدال 

کی پیدائش کے حوالے سے سن 1210عیسوی لکھا۔ مگر جائے پیدائش کا ذکرموجود نہیں۔بعض مؤرخین نے آپ 

کا اصل نام ترگت بھی لکھا۔ناظرین کُمرال ابدال آپ کا عرفی نام تھا۔لفظ کمرال ترکی زبان میں گندمی رنگت کے 

لیے اور لفظ ابدال  بزرگ ہستی یا صاحب کرامت ولی اللہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اسی وجہ سے آپ کو 

عرف عام میں آپ کوکُمرال ابدال کہا جاتا تھا۔ کُمرال ابدال کا شمار عثمان بے کے سسر شیخ ادبالی کے شاگردوں 

میں کیا جاتا ہے۔عثمان بے نے جس خواب کی تعبیر میں سلطنت عثمانیہ قائم کی تھی مؤرخین کے مطابق کُمرال 

ابدال نے ہی وہ تعبیر شیخ ادبالی کی طرف سے عثمان بے کو سنائی تھی۔اور عثمان بے نے خوش ہو کر ایک 

تلوارکُمرال ابدا ل کی خدمت میں پیش کی تھی۔ناظرین کُمرال ابدال کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ روحانی 

طور پر حضرت خضر ؑ کے مرید تھے۔اور ان کا یہ دعویٰ تھا کہ خلافت عثمانیہ کے قیام کی خوشخبری ان کو 

خواب میں حضرت خضرؑ نے بھی دی۔اور جب ان کو اندازہ ہوا کہ عثمان بے خلافت عثمانیہ کے بانی ہونگے تو 

انہوں نے ان کی مدد کی۔ناظرین اگرکُمرال ابدال کے حالات ز زندگی کے حوالے سے تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو 

جن کتابوں میں کُمرال ابدال کا ذکر موجود ہے،ان میں معروف مؤرخ ادریس کی کتاب ہشت بہشت  اور عاشق پاشا 
زاد کی کتاب تاریخ العثمان ترکی زبان میں اور انگلش میں انسائیکلو پیڈیا آف اسلام  فاؤنڈیشن آف ترکی شامل 

ہیں۔عاشق پاشا زاد نے اپنی کتاب تاریخ العثمان میں لکھا ہے کہ کُمرال ابدال ویخ ابدالی کے شاگرد تھے جو ان 

سے دینی علوم کے علاوہ دنیاوی ہنربھی سیکھتے تھے۔کیونکہ بنیادی طور پر شیخ ادبالی علم و ہنر کے ماہر 

تھے۔ جو اپنی درسگاہ میں لوگوں کو دینی تعلیم اور دنیاوی ہنر سکھاتے تھے۔ اور ان کے شاگردوں میں سے 

ایک کُمرال ابدال بھی تھے۔ کُمرال ابدال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک صاحب کرامت بزرگ اور ایک 

مجزوب شخصیت تھے۔جن کی کرامات میں ایک کرامت یہ بھی تھی کہ ان  پر تلوار اثر نہیں کرتی تھی۔کُمرال ابدال 
پر ایک مرتبہ منگولوں کے کمانڈر ہلاکو خان کے پوتے گیخاتو خان بھی حملہ کیا تھا جس میں وہ بچ گئے تھے 

ناظرین سلطنت عثمانیہ کے قیام کے دوران کُمرال ابدال کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ کُمرال ابدال نے 

سن1286 میں وفات پائی۔ یعنی وہ سلطنت عثمانیہ کے قیام سے پہلے ہی وفات پا چکے تھے تاہم ابتدائی طور پر 

انہوں نے عثمان بے کی مدد کی۔ اسی مناسبت سے ان کے کردار کو سیزن ۲ میں شامل کیا گیا ہے۔ناظرین کمرال 

ابدال کا مزار ترکی،بوسہ میں واقع ہے۔کورولوش عثمان سیزن ۲ میں کُمرال ابدال کا کردار ترکی کے معروف 

اداکار ایمن نے ادا کیا۔ایمن12 مئی1968 کو ترکی میں پیدا ہوئے۔انہو ں نے۴۹۹۱ میں انادولویونیورسٹی سٹیٹ 

کنزرویٹیوری تھیٹر ڈپارٹمنٹ سے گریجو ایشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ایمن ترکی کے بہترین اداکاروں میں 
شامل کیے جاتے ہیں جو کئی فلموں  اور ڈراموں میں اپنا جوہر دکھا سکتے ہیں۔
Click here Watch Video

 
Click here This Button Full Watch Video

Similar Posts

0 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *