Watch dirilis ertugrul season 3 episode 18 in urdu hindi!

دوستوں آپ اس سیزن تین قسط نمبر اٹھارہ میں دیکھیں گے کہ ارتغرل اور اس کے ساتھی سیمون کے بازار میں حملہ 
کرتے ہیں ادھر سیمون بھی جنگ کے لیے
تیار کھڑا ہوتا ہے اور دونوں کے درمیان ایک زبردست لڑائی ہوتی ہے جب سیمون دیکھتا ہے کہ وہ جنگ ہار رہا ہے تو وہ 
وہاں بھاگنے لگتا ہے اس
کو بھاگتے ہوئے ارتغرل دیکھ لیتا ہے ارتغرل نورگل کو کہتا ہے نورگل میرے ساتھ آؤ اوتغرل اور نورگل سیمون کے پیچھے
 جاتے ہیں سیمون بازار کے خفیہ راستے سے
بھاگتاہے نورگل ارتغرل کو بتا دیتا ہے کہ اس کے کمرے میں ایک خفیہ راستہ ہے بلکل انگیٹھی کے نیچے آپ وہاں سے
 سیمون کو پکڑ سکتے ہیں ارتغرل خفیہ
راستے سے سیمون کے پیچھے جاتا ہے جب سیمون خفیہ راستے سے اندر داخل ہوتا ہے تو آگے پیتروس کھڑا ہوتا ہے
 سیمون پیتروس کو کہتا ہے کہ جلدی سے
گھوڑے تیار کرو ہمیں فوراََ یہاں سے نکلنا ہو گا۔ پیچھے سے ارتغرل بھی آ جاتا ہے اور سیمون کی پٹائی کرتا ہے اور
 پوچھتا ہے اب مجھے بتاؤ تم
کس کے لیے کام کرتے ہو اور ہمارے اندر غدار کون ہے سب کچھ مجھے بتاؤ لیکن سیمون ارتغرل کے آگے ٹیبل پھینک کر
 وہاں سے بھاگ جاتا ہے آگے
سیمون اپنے سپاہی کو کہتا ہے ارتغرل کو مار دو اور خود بھاگ جاتا ہے ارتغرل ایک ہی وار میں اسے ختم کر دیتا ہے اور
 نورگل سپاہی بھی وہاں
آجاتا ہے ارتغرل نورگل کو کہتا ہے کہ یہاں ایک اور راستہ بھی ہے۔ سیمون اور پیتروس گھوڑے پر بیٹھ کر وہاں سے بھاگ
 جاتے ہیں۔ جب ارتغرل اور نورگل
وہاں سے نکلتے ہیں تو انہیں پتہ چل جاتا ہے کہ حسن سیمون کا ساتھی ہے نورگل ارتغرل کو کہتا ہے کہ مجھے اس کے
 پیچھے جانے کی اجازت دیں
میں اس خبیث کو پکڑ کر آپ کے پاس لے آؤں ارتغرل نورگل کو اجازت دے دیتاہے۔دوسری طرف ارتغرل کی ماں اماں حائمہ
 بہت پریشان ہوتی ہے ارتغرل کے مرنے
وجہ سے حلیمہ سلطان اماں حائمہ کو ساری حقیقت بتانے ہی والی ہوتی ہے عارف آ جاتا ہے حلیمہ سلطان عارف کو اشارہ
 کرتی ہے کہ ساری حقیقت بتا دو
عارف اماں حائمہ کو بتاتا ہے کہ ارتغرل کو زہر دیا گیا تھا اس میں کوئی شق نہیں لیکن اللہ تعالٰی کے فضل سے ہم سارا زہر
 جسم میں پھیلنے
سے پہلے نکال دیا تھا ارتغرل زندہ ہے اور ارتغرل نے ہانلی بازار پر حملہ کر دیا ہے انشاء اللہ ہم یہ جنگ جیت جائیں گے
 اماں حائمہ یہ خبر
سن کر بہت خوش ہوتی ہے اور اللہ کا شکر ادا کرتی ہے۔ جاندار اورال اور آلیار یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اب قائی قبیلہ کو
 ارتغرل کے مرنے کے
بعد ذولجان کو سردار بنا دیا جائے اور آج کے بعد قائی قبیلہ ہمارے متحت ہو گا یہ سوچ کر وہ قائی قبیلے آتے ہیں جب اماں 
حائمہ ان کو
بتاتی ہے کہ ارتغرل زندہ ہے تو اورال اور بیوی کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے اور آلیار بہت خوش ہوتا ہے کہ اللہ نے ارتغرل کی
 جان بخش دی

Click here watch Video

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *