Watch Kurulus Osman Episode 35  part 2 in urdu | Kurulus Osman season 2 Episode 8!

 

 عثمان کا نیکولا کے قعلے میں جا کر نیکولا کو مارنے کا منصوبہ اور نیکولا کا قعلے کے اندر عثمان کو مارنے کا منصوبہ 

کون ہوا کامیاب اور کون ہوا ناکام جب عثمان نیکولا کو مارنے کے لیے قبیلے سے روانہ ہوتا ہے تو نیکولا کی جاسوس تارگن 
خاتون جو قبیلے میں موجود ہوتی ہے وہ نیکولا کو خبر بھیجتی ہے کہ عثمان قعلے پر حملہ کرنے کے لیے آ رہا ہے اور وہ 

بھی اکیلے۔ جب یہ خبر نیکولا سنتا ہے تو وہ بہت ہنستا ہے عثمان پر کہ وہ اکیلے قعلہ فتح کرنے آ رہا ہے لیکن وہ عثمان کو 

بہت سنجیدہ لیتا ہے اور کہتا ہے اگر عثمان نے کہا ہے کہ وہ آج قعلے میں داخل ہو گا تو وہ ضرور داخل ہو گا وہ عثمان سے 

اس قدر گھبرایا ہوتا ہے کہ اس نے ایک انسان کے لیے قعلے کی دیواروں پر تیر انداز کھڑے کرتا ہے قعلے میں تمام سپاہی 

اس کو پکڑنے کے لیے جمع کرتا ہے اور سپاہیوں کو ہر طرف پھیلا دیتا ہے اور نیکولا کو معلوم ہوتا ہے عثمان قعلے کے 

خفیہ راستے سے حملہ کرے گا۔ اس لیے وہ قعلے کے خفیہ راستے پر سپاہیوں کی ایک بہت بڑی تعداد کھڑی کرتا ہے عثمان 

کو پکڑنے کے لیے۔ عثمان اور اس کے دو ساتھی بوران اور گوکتوگ جب قعلے کے خفیہ راستے میں داخل ہوتے ہیں تو دو 

سپاہی عثمان کو مارنے کے لیے چھپے کھڑے ہوتے ہیں جیسے ہی عثمان داخل ہوتا ہے وہ فوراََ عثمان پر حملہ کر دیتے ہیں 

عثمان ان دونوں کو مار دیتا ہے اور عثمان سمجھ جاتا ہے کہ نیکولا کو ہمارے آنے کی خبر پہلے ہی مل چکی ہے عثمان 

بوران اور گوکتوگ کو کہتا ہے آپ کو پتہ ہے کہ آپ نے کی کرنا ہے عثمان آ گے کی طرف بڑھتا ہے اور آگے سپاہیوں کی ایک 
بہت بڑی تعداد عثمان کو پکڑنے کے لیے کھڑی ہوتی ہے عثمان جب تھوڑا آگے جاتا ہے تو نیکولا کے سپاہی عثمان کو آگے 

اور پیچھے کی طرف گھیر لیتے ہیں عثمان سمجھ جاتا ہے اب بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں۔ عثمان کا منصوبہ بھی یہی ہوتا ہے 

پہلے نیکولا کے سپاہیوں کو گرفتاری دینے کاتاکہ نیکولا تک آسانی سے پہنچا جا سکے نیکولا کے سپاہی عثمان کا ہاتھ رسی 

سے باندھ کر لے جاتے ہیں عثمان نے اپنے ہاتھ میں ایک خنجر چھپایا ہوتا ہے اس خنجر سے رسی کو آہستہ آہستہ کاٹنا 

شروع کر دیتا ہے۔ اور پیچھے سے گوکتوگ اور بوران رومی سپاہیوں کا لباس پہن کر ان سپاہیوں میں شامل ہو جاتے ہیں جو 

عثمان کو پکڑ کر لے جا رہیں ہوتے ہیں۔ حیرت طور پر آئیگل بھی رومی لباس پہن کر ان میں شامل ہو جاتی ہے جب بوران اور 

گوکتوگ آئیگل کو دیکھتے ہیں تو حیران و پریشان ہو جاتے ہیں یہ کہاں سے آ گئی۔ عثمان کو جب نیکولا کے کمرے میں داخل 

کرنے لگتے ہیں تو پیچھے سے عثمان کے ساتھی حملہ کر دیتے ہیں یہ حملہ اس لیے کرتے ہیں تا کہ عثمان کے ساتھ زیادہ 

سپاہی اندر نہ جائیں عثمان کے ساتھی حملہ کرنے کے بعد وہاں سے بھاگ جاتے ہیں اور نیکولا کے سپاہی بھی عثمان کے 

ساتھیوں کے پیچھے بھاگتے ہیں اس طرح عثمان کو نیکولا کو مارنے کے لیے راستہ صاف ہو جاتا ہے۔ عثمان جب نیکولا 

کے سامنے جاتا ہے تو نیکولا بہت خوش ہو جاتا ہے اور کہتا عثمان آج تم مرو گے اور عثمان کے لیے اپنی تلوار کو آگ میں 

گرم کرتا ہے جواب میں عثمان مسکرا کر کہتا ہے مجھے مارنا اتنا آسان نہیں نیکولا حیران ہو جاتا ہے اور کہتا تم رسی سے 

بندھے ہوئے ہو اور میری قید میں ہو پھر بھی بچنے کی امید رکھی ہوئی ہو۔ عثمان کہتا ہے ہماری تربیت بھی اسی انداز میں 

کی جاتی ہے کبھی بھی کسی حالت میں شکست تسلیم نہیں کرنی اور ہمیشہ اللہ پر یقین رکھنا ہے وہ ہمیں بچائیں گا۔ اسی دوران 

عثمان رسی کاٹنے میں کامیاب ہو جاتا ہے نیکولا جیسے ہی اپنی تلوار آگ سے اٹھاتا ہے عثمان کو مارنے کے لیے عثمان 

فوراََ اسی خنجر سے نیکولا پر وار کر دیتا ہے ایک زوردار ٹکر مارتا ہے نیکولا بہوش ہو جاتا ہے اور زخمی بھی۔ عثمان ان 

دو سپاہیوں کو بھی مار دیتا ہے جو اس کے پاس کھڑے ہوتے ہیں۔ عثمان کو کمرے کے اندر سے خفیہ راستے کا پتہ ہوتا ہے 

عثمان اس خفیہ راستے باہر کی طرف بھاگتا ہے باہر گوکتوگ بوران اور آئیگل قعلے کے دروازے پر عثمان کے انتظار میں 

کھڑے   

ہوتے ہیں گوکتوگ اور بوران قعلے کی دیوار پر چڑھ جاتے ہیں اور تیروں سے دشمنوں پر حملہ کر دیتے ہیں اور کسی کو 

دروازے کے قریب نہیں آنے دیتے اور آئیگل قعلہ کا دروازہ کھولتی ہیں۔ عثمان اور آئیگل قعلے کے دروازے سے بھاگتے ہیں 

اور گوکتوگ اور بوران دیوار سے چھلانگ لگا کر بھوسے کے اوپر گرتے ہیں اور نیکولا کو زخمی کرنے کے بعد آسانی سے 

قعلے نکل جاتیں ہیں اور فلاتیوس صرف منہ دیکھتا رہتا ہے اور کچھ بھی نہیں سکتا۔

Click here Watch Video

Click here this Button Full Watch Video

Similar Posts

0 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *