SICCIN Turkish Movie Part 2 in Urdu dubbed

سجین نام کی یہ فلم بہت ہی زبردست ہے۔ اس فلم میں اچھائی اور بڑائی دونوں کی پہچان کرائی گئی ہے۔ اس فلم کو دیکھنے کے بعد آپ کو پتہ چلے گا کہ

اگر آپ کسی کے ساتھ بُرا کرتے ہیں تو بدلے میں آپ بھی اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے۔ ناظرین اگر آپ کو کوئی اچھا لگتا ہے تو آپ ضرور اس سے

محبت کریں۔ لیکن ایک جائز حد تک کریں۔ اس فلم میں دیکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی کو اپنے خالہ زاد کزن سے محبت ہو جاتی ہے لیکن اس کے کزن کو اس

سے محبت نہیں ہوتی۔ اور وہ ہر وقت یہ سوچتی رہتی ہے کہ میری شادی اس سے ہو گی یا نہیں۔ یہ جاننے کے لیے یہ لڑکی ایک عامل کے پاس چلی جاتی

ہے اور اس سے پوچھتی ہے آپ مجھے یہ بتا دیں کہ میری شادی میرے کزن سے ہو گی یا نہیں۔ عامل جب اپنے کالے علم سے پتہ کرتا ہے تو وہ لڑکی

کو خبردار کرتا ہے تمہاری شادی اس سے نہیں ہو گی۔ بلکہ تمہارا کزن تمہیں خود انکار کر دیں گا۔ اور میں بھی تمہیں یہی مشورہ دوں گا اس سے دور

رہو یہ تمہارے لیے عزرائیل ہے۔ اور ساتھ اس کے ساتھ جو اس کی سہیلی جاتی ہے وہ بھی اسے سمجھاتی ہے تم اسے چھوڑ دو۔ لیکن یہ لڑکی کسی کی

نہیں سنتی بلکہ یہ ایک طرفہ محبت جاری رکھتی ہے۔ اس کے کزن کی دوسری جگہ شادی ہو جاتی ہے اور اس کی ایک بیٹی بھی ہوتی ہے۔ اس کے با وجود

یہ اپنی ایک طرفہ محبت جاری رکھتی ہے اور اس کو ہر حال میں حاصل کرنا چاہتی ہے۔ یہی اس کی اندھی محبت اس کو اور اس کے ساتھ جڑیں سب کو

بربادی کی طرف لے جاتی ہے۔ یہ دوسروں کا بُرا انجام کرتے کرتے خود اپنا بُرا انجام کروا بیٹھتی ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *