Watch Kurulus Osman Episode 36  part 2 in urdu | Kurulus Osman season 2 Episode 9!

 
 عثمان اپنے بھائی اور چچا کو بچانے کے لیے قعلہ کولو جا میں فلاتیوس کے ذریعے داخل ہو جاتا ہے اور جاتے ہی نیکولا کو 

اپنی گرفت میں لے لیتا ہے اور نیکولا کو کہتا ہے اگر تم نے میرے بھائی اور چچا کو نہیں چھوڑا تو میں اس بارود کو آگ لگا 

دوں گا۔ نیکولا گھبرا جاتا ہے اور کہتا ہے تم یہ آگ گرا دو میں تمہارے بھائی اور چچا کو چھوڑ دوں گا۔ عثمان نیکولا کو کہتا 

ہے جلدی اپنے سپاہیوں کو حکم دو میرے بھائی اور چچا کے رسیاں کھول دیں ورنہ میں اس آگ کو بارود میں پھینک دوں گا۔ 

عثمان جیسے ہی آگ کو بارود کے نزدیک کرتا ہے نیکولا فوراََ کہتا ہے رسیاں کھول دو سپاہی جلدی سے رسیاں کھول دیتے 

ہیں۔ عثمان اپنے دو سپاہیوں کو کہتا ہے تم میرے چچا کو لے کر یہاں سے جاؤ جیسے ہی وہ قعلے سے باہر نکلتے ہیں عثمان 
آگ کو ہوا میں اچھال کر خود دھواں والی گاڑی کے نیچے چھپ جاتا ہے۔ جیسے ہی آگ بارود پر گرتی ہے ایک چھوٹا سا 

دھماکہ ہوتا ہے اور ہر طرف دھواں پھیل جاتا ہے۔ عثمان اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے گوکتوگ اور بوران کو قعلہ فتح 

کرنے کے لیے رومی سپاہیوں کے لباس میں قعلہ میں داخل کر دیتا ہے تا کہ جب ہم کل حملہ کرنے کے لیے آئیں تو یہاں کا 

راستہ صاف ہو اور ہم آسانی سے داخل ہو سکیں۔ پھر عثمان آسانی سے اپنے گھوڑے پر بیٹھ کر قعلہ کولو جا سے نکل جاتا 

ہے اور نیکولا کو خبر تک نہیں ہوتی۔ نیکولا جب اس بارود والے سامان کو چیک کرتا ہے تو غصہ سے پاگل ہو جاتا ہے اور 

کہتا ہے  یہ تو بارود ہی نہیں عثمان نے ہمیں بے وقوف بنایا ہے اور ہم ایک بار پھر عثمان کے ہاتھوں بے وقوف بن گئے ہیں۔ 

نیکولا فلاتیوس کو کہتا ہے جلدی سے گھوڑے نکالو اور عثمان کے پیچھے جاؤ اور اسے پکڑ کر لے آؤ زندہ یا مردہ۔ 

فلاتیوس عثمان کے پیچھے جاتا ہے لیکن عثمان کو پکڑنے میں نا کام ہو جاتا ہے اور خالی ہاتھ قعلے واپس آتا ہے۔ عثمان 

آگے جا کر اپنے بھائی اور چچا سے کہتا ہے آپ نے میری باتوں سے زیادہ میرے دشمنوں کی باتوں پر یقین کیا ہے اور 

مجھے پتہ ہے آگے بھی ایسا ہی ہو گا۔ آپ آگے بھی میری باتوں سے زیادہ میرے دشمنوں کی باتوں کو اہمیت دو گے۔ 

Click here Watch Video
 

 
Click here Button Full Watch Video


Similar Posts

0 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *