سنجار اکیلا ہی شلمزار پر حملہ کرنے کے لیے گھوڑے پر بیٹھ کر آگے روانہ ہو جاتا ہے۔ جب اس کے ساتھی سنجار کو اکیلے شلمزار کی طرف جاتے
ہوئے دیکھتے ہیں تو وہ بھی گھوڑے پر بیٹھ کر سنجار کے پیچھے روانہ ہو جاتے ہیں۔ حسن صباح اور ملک تیقش سنجار کو اکیلے اپنی طرف آتے دیکھتے
ہیں تو کہتے ہیں کتنا بے وقوف ہے خود ہی اپنی موت کی طرف آ رہا ہے۔ حسن صاح کہتا ہے اس پر یونانی آگ پھینک دو اس کے سپاہی سنجار کے آگے
یونانی آگ پھینکتے ہیں۔ سنجار بغیر کسی خوف کے آگ کے اوپر سے گزر جاتا ہے۔ پیچھے سے ملک تپار اپنے سپاہیوں کو شلمزار پر تیروں سے حملہ
کرنے کا حکم دیتا ہے سپاہی مسلسل تیروں سے حملہ کرتے رہتے ہیں۔ اس سے حسن صباح کے سپاہی مزید یونانی آگ نہیں پھینک سکے۔ حسن صباح اپنے
سپاہیوں کو حکم دیتا ہے شلمزار کے دروازے کھول کر سنجار پر حملہ کر دو کیونکہ سنجار اکیلا آیا ہوا ہے۔ سنجار بڑی بہادری کے ساتھ لڑتا ہے۔ جب
لڑتے ہوئے سنجار نیچے گرتا ہے اور دشمن تلوار کے ساتھ اس پر حملہ کرتا ہے تو عین اسی وقت ملک تپار اپنی تلوار سے دشمن کی تلوار کو روک لیتا ہے.
اور سنجار کو اپنے ہاتھوں سے کھڑا کرتا ہے سنجار کے سپاہی بھی پہنچ جاتے ہیں۔ دوسری طرف ملک شاہ کو خبر پہنچتی ہے کہ جو سپاہی شلمزار پر
حملہ کرنے کے لیے گئے تھے ان میں سے اکثر کنویں کا زہریلہ پانی پی کر بیمار ہو گئے ہیں جنہیں ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگے گا۔ حاجی نظام الملک
ملک شاہ کو کہتا ہے سنجار بلکل نہیں رُکے گا وہ ضرور شلمزار پر حملہ کرے گا چاہیے اسے اکیلا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ ملک شاہ فوراََ ہی اپنے سپاہیوں
کے ساتھ شلمزار کی طرف روانہ ہو جاتا ہے۔ حسن صباح اپنے سپاہیوں کو حکم دیتا ہے شلمزار کے دروازے بند کر دو۔ شلمزار کے دروازے کو ایک طرف
باطنی سپاہی بند کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو دوسری طرف سلجوقی سپاہی کھولنے کے لیے زور لگاتے ہیں آخر کار ایک سخت مقابلے کے بعد سلجوقی
سپاہی دروازہ کھولنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ شلمزار کے اندر باطنی سپاہی ملک تیقش کے سپاہی اور بازنطینی سپاہی موجود ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے
سنجار اور اس کے سپاہیوں کا سامنا باطنی سپاہیوں سے ہوتا ہے ایک سخت مقابلہ کے بعد جب باطنی ہار جاتے ہیں تو بازنطینی سپاہی تیروں سے حملہ کر
دیتے ہیں وہ مسلسل تیروں سے حملہ کرتے رہتے ہیں۔ سنجار اور اس کے سپاہیوں کے لیے ان تیروں کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے ملک تپار سنجار کو کہتا
ہے اب ہمارے لیے یہاں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔
Aap achcha kam kar rahe hai, lekin kai bar vedio nhi chalti
Bhai pehle jaise video ko chalne do bro please kal chal rahan tha lekin aaj nahi chal rahan hai