Watch dirilis ertugrul season 3 episode 49 in urdu hindi!

 

دوستوں آپ اس سیزن تین قسط نمبر پچاس میں دیکھیں گے اورال ویسیلوس کے ساتھ مل کر چاؤدار قبیلے میں حملے کرنے 
کے لیے آ رہا ہوتا ہے راستے میں ذولجان اسے دیکھ لیتا ہے اور ان کی باتیں سن لیتا ہے۔ دوسری طرف آلیار اور ارتغرل 
ہانلی بازار جرگہ کے لیے آتے ہیں اور انہیں بلکل خبر نہیں ہوتی کہ اورال چاؤدار قبیلے پر حملہ کرنے کے لیے آچکا ہے 
اورال قبیلے آتے ہی سب سے پہلے ان سرداران کو مارتا ہے جن سرداران نے اس کی مخالفت کی تھی اس کے بعد سپاہیوں کو 
آخر میں کوتلوجا کو۔ ارتغرل جرگہ میں باتیں کر رہا ہوتا ہے اسی وقت ذولجان وہاں آ جاتا ہے اور ارتغرل کو بتا تا ہے اورال 
ویسیلوس کے ساتھ مل کر چاؤدار قبیلے حملہ کرنے جا رہا ہے اس جرگہ کے سب سرداران پریشان ہو جاتے ہیں یہ کیا ہو گیا 
ہے۔ ارتغرل کہتا ہے ہم میں سے کوئی غدار اس جرگہ میں موجود ہے جس نے یہ سب کچھ کیا ہے ارتغرل اور آلیار کو پتہ ہوتا 
ہے کہ وہ غدار کون ہے وہ فورااََ ان غداروں کو مار دیتے ہیں اس کے بعد وہ چاؤدار قبیلے ان کو بچانے کے لیے روانہ ہو 
جاتے ہیں۔ دوسری طرف اورال اماحائمہ حلیمہ سلطان اور بابر کی بیوں حفصہ خاتون کو رسیوں سے باندھ کر ان کو قتل کرنے 
کی کوشش کرتا ہے جیسے ہی اورال ان پر تلوار سے حملہ کر رہا ہوتا ہے ارتغرل اورال کو تیر مارتا ہے اورال یہ دیکھ کر 
پریشان ہو جاتا ہے یہ کہاں سے آ گیا ہے اور قبیلے والے خوش ہو جاتے ہیں ارتغرل اور اورال کے سپاہیوں کے درمیان 
تھوڑی سی لڑائی ہوتی ہے اس کے بعد اورال کے سپاہی ہتھیار پھینک دیتے ہیں جس سے اورال بہت پریشان ہو جاتا ہے اور 
کہتا ہے یہ آپ سب کیا کر رہے ہیں میں نے آپ کو کہا ہے حملہ کرو اور آپ نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ارتغرل اور اورال کے 
درمیان لڑائی ہوتی ہے ارتغرل اورال کا قصہ تمام کر دیتا ہے اس طرح ارتغرل کو اپنے ایک دشمن سے نجات مل جاتی ہے اور 
قبیلے والے خوش ہو جاتے ہیں۔



Click here Watch Video


Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *