Watch dirilis ertugrul season 3 episode 23 in urdu hindi!

 

دوستوں آپ اس سیزن تین قسط نمبر حصہ اوّل میں دیکھیں گے کہ ہانلی بازار کو فتح کرنے کے بعد ارتغرل کو بازار چلانے 
کے لیے ایک ایماندار ایسے آدمی کی ضرورت ہوتی ہے جو بازار کے تاجروں کا حساب کتاب رکھ سکے اور بازار کے قوانین 
کو بھی جانتاہوں یہ کام ارتغرل عارف کے ذمے لگا تا ہے کہ تم بازار کا چکر لگاؤ اور ہر کسی سے پوچھ تاج کرو کہیں بھی 
کوئی آدمی ملے اسے میرے پاس لے آؤ۔ ہاجاہ توریان کان سے سونا نکال کر ارتغرل کے پاس لے آتا ہے اور ارتغرل کے 
حوالے کر دیتاہے سونا دیکھ کر ارتغرل اور نورگل دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور ہاجاہ توریان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں ارتغرل 
ہاجاہ توریان کو کہتا ہے کہ اب کان نے مکمل طور پر کام کرنا شروع کر دیا ہے اب کان اور آپ کی حفاظت بہت ضروری ہو گئی 
ہے کیونکہ ہانلی بازار کو فتح کرنے کے بعد اب دشمن بدلہ لینے کے لیے کان پر حملہ کر سکتے ہیں ارتغرل نورگل کو کہتا ہے 
کہ صفدر اور گونکوت کو حفاظت کے لیے بھیج دو اور وہ وہاں کی نگرانی کریں گے۔ آلیار ارتغرل سے پوچھنے آتا ہے کہ آپ 
نے کیا فیصلہ کیا ہے جو بات بابا نے آپ سے کی تھی ارتغرل جواب دیتا ہے کہ پہلے تو جاندار کا شکریہ کہ انھوں نے مجھے 
عزت بخشی لیکن میں حلیمہ سے بہت محبت کرتا ہوں میں اسے دھوکہ نہیں دے سکتا میری طرف سے انکار سمجھے آلیار یہ 
جواب سن کر پریشان ہو جاتا ہے اور کہتا ہے اب آپ کے اس فیصلے کے بعد میں اپنے بابا اور بھائی کو نہیں روک سکوں گا 
Click here Watch Video

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *